English Translation:- These are only names which you and your fathers have invented. No authority was sent down by God for them. They only follow conjecture and wish-fulfilment, even though guidance had come to them already from their Lord.
اردو ترجمہ:-وہ تو نہیں مگر کچھ نام کہ تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں اللہ نے ان کی کوئی سند نہیں اتاری، وہ تو نرے گمان اور نفس کی خواہشوں کے پیچھے ہیں حالانکہ بیشک ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے ہدایت آئی
English Translation:- Many as the angels be in heaven their intercession will not avail in the least without God's permission for whomsoever He please and approve.
اردو ترجمہ:-اور کتنے ہی فرشتے ہیں آسمانوں میں کہ ان کی سفارش کچھ کام نہیں آتی مگر جبکہ اللہ اجازت دے دے جس کے لیے چاہے اور پسند فرمائے
English Translation:- This is the farthest limit of their knowledge. Surely your Lord alone knows best who has strayed away from the path and who has come to guidance.
اردو ترجمہ:-یہاں تک ان کے علم کی پہنچ ہے بیشک تمہارا خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہکا اور وہ خوب جانتا ہے جس نے راہ پائی،
English Translation:- To God belongs whatever is in the heavens and the earth, that He may requite those who do evil, in accordance with their deeds, and those who do good with good.
اردو ترجمہ:-اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں تاکہ برائی کرنے والوں کو ان کے کیے کا بدلہ دے اور نیکی کرنے والوں کو نہایت اچھا صلہ عطا فرمائے،
English Translation:- As for those who avoid the greater sins and shameful acts, except minor trespasses, your Lord's forgiveness surely has great amplitude. He is fully knowledgeable of you as He produced you from the earth, and since you were a foetus in your mother's womb. So do not assert your goodness; he is better who takes heed and preserves himself.
اردو ترجمہ:-وہ جو بڑے گناہوں اور بے حیائیوں سے بچتے ہیں مگر اتنا کہ گناہ کے پاس گئے اور رک گئے بیشک تمہارے رب کی مغفرت وسیع ہے، وہ تمہیں خوب جانتا ہے تمہیں مٹی سے پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں حمل تھے، تو آپ اپنی جانوں کو ستھرا نہ بتاؤ وہ خوب جانتا ہے جو پرہیزگار ہیں